7 مارچ کو سوات سنو میراتھن منعقد کرنے کا فیصلہ

پشاو : ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام صوبے میں ایڈونچر ٹورازم ، سپورٹس اور سیاحت کے فروغ ، رونمائی اور سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، صوبے کی حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گرین ویلی مالم جبہ میں 7 مارچ کو ایڈونچر ٹورازم کے شوقین افراد کیلئے سوات سنو میراتھن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اورگرین ویلی مالم جبہ کے تعاون سے منعقد ہو گی جس میں اتھلیٹ 21 کلومیٹر کا سفر طے کرینگے ،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان کے مطابق میراتھن ریس منعقد کرنے کا مقصد موسم گرما کے علاوہ موسم سرما میں بھی ان سیاحتی مقامات کی جانب سیاحوں کو راغب کرنا ہے تاکہ سیاح ان خوبصورت وادیوں کی سیر وتفریح کرسکیں،صوبے میں پہلی بار موسم سرما میں برفانی علاقہ جات میں سنو فیسٹیول کا سرکاری سطح پر انعقاد کیا گیاجس میں مالم جبہ ونٹر سنوفیسٹیول،گلیات سنو فیسٹیول، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مالم جبہ ، ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول مداقلشت اور سنو میراتھن ریس شامل ہیں ، سوات سنو میراتھن ریس میں 500 اتھلیٹس 3 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینگے جس میں 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور5 کلومیٹرمیراتھن ریس شامل ہے ،میراتھن جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائینگی ، میراتھن ریس کا آغازمالم جبہ کے سیاحتی مقام گرین ویلی سے ہو گا اور رتا سر کے مقام پر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں