سماہنی فیسٹیول 28 فروری تا یکم مارچ جاری رہے گا

بھمبر:سماہنی فیسٹیول 28 فروری تا یکم مارچ جاری رہے گا,جس میں پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی.حکومت کی طرف سے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے.وزیراعظم,سینئروزیر,وزیرسیاحت,سیکرٹری سیاحت ڈی جی ٹورازم,ڈی جی اطلاعات ڈی سی بھمبرسمیت تمام ضلعی افسران کی فیسٹیول کی ہدایات پر خصوصی کاوشیں جاری ہیں.ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹرشعبہ سیاحت میرپور /بھمبرقمرایوب نے اپنے ایک بیان میں کیا.انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت کی طرف سے باقاعدہ اس فیسٹیول کی تشہیر بھی جاری ہیفیسٹیول کی کامیابی کے لیے ضلع بھمبر کے تمام اداروں سے رابطے میں ہیں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے,سیاحوں کے لیے بھرپور فن اور تفریح ہوگی۔
سماہنی فیسٹیول کے حوالے سے مورخہ 22 فروری بروز ہفتہ بھمبر ڈی سی آفس میں سیکرٹری سیاحت حکومت آزادکشمیرمحترمہ مدحت شہزاد کی زیرصدارت اہم اجلاس کے بعد جنڈی چونترہ سیاحتی مقام پرمیڈیابریفنگ دی جائے گی,اجلاس میں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال,ڈی جی ٹورازم,ڈی سی سردار خالدمحمود,اے سی بینش جرال,ضلعی و تحصیل افسران شریک ہوں گے.اجلاس کے بعد ضلع بھرکے صحافیوں,پرنٹ الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ نمائندوں کو سماہنی فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اے سی برنالہ حافظ محمد علی,اے سی سماہنی محترمہ بینش جرال,اے ڈی راجہ عامر زیب,اے سی سی پی بی س محمد سلیم,ڈی آئی او عدنان مختار,نائب تحصیلدران راجہ عنصر,راجہ ناصر,رب نواز,چوہدری عابد,راجہ عارف سمیت محکمہ مال,جنگلات کے نمائندگان نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں