جنوبی چینی شہر کا سیاحت کے فروغ کیلئے بیورو قائم کرنے کا فیصلہ

ہائی کو:جنوبی چین کے جزیرائی صوبہ ہائی نان کے سیاحتی شہر ثانیہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک بیورو قائم کیا جائیگا تاکہ نوول کرونا وبائی مرض کے بعد سیاحت کے شعبے کوبحال کرکے مزید ترقی دی جاسکے۔اس بیورو کو، جس کی ابتدا ثانیہ کی میونسپل حکومت نے کی ہے،میونسپل بیورو برائے سیاحت ، ثقافت ، ریڈیو ، ٹیلی ویژن اور سپورٹس سمیت 10 سیاحتی کاروباری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔اس بیورو کا انتظام اس حوالے سے بنائی جانی والی کونسل کے ذریعے چلایا جائیگا۔یہ ادارہ سیاحت کے فروغ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ ثقافت اور سیاحتی تقریبات،عالمی مارکیٹنگ اور ائیر لائینز کے ساتھ مشترکہ طور پر تشہیری تقریبات کے ذریعے8 پہلوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔صوبہ ہائی نان کا ایک مرکزی شہر ہونے کی حیثیت سے ثانیہ نے سیاحتی کمپنیوں کو تعاون فراہم کرنے اور مارکیٹ میں استحکام لانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں