چین نے 4نئی ٹیکنالوجی کے تجرباتی مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے

شی چھانگ:چین نے چار نئی ٹیکنالوجی کے تجرباتی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں۔ان مصنوعی سیاروں کو چین کے شمال مغربی صوبہ سیچھوان میں جمعرات کے روز شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ترتیب شدہ خلائی مدار میں روانہ کیا گیا۔ان مصنوعی سیاروں کو لانگ مارچ -2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے (بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق)صبح 5 بج کر 7منٹ پر خلا میں بھیجا گیا جنھیں خاص طور پر نئی ارتھ- آبزرویشن ٹیکنالوجی کے تجربات میں استعمال کیا جائے گا ۔ان میں سے کیریئر راکٹ اور دو مصنوعی سیارے شنگھائی اکیڈمی برائے سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی نے تیار کئے ہے جبکہ دو دیگر مصنوعی سیارے بالترتیب ہاربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ڈی ایف ایچ سیٹلائٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کئے ہیں۔جمعرات کے روز ہونے والی لانچ لانگ مارچ راکٹ سریز کا 326واں مشن ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں