بین الاقومی خلائی اسٹیشن کا عملہ بحفاظت زمین پر واپس آگیا

ماسکو:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس)سے بین الاقوامی عملے کو واپس لے کر سویوز ایم ایس-13 خلائی جہاز جمعرات کوبحفاظت قزاقستان میں اترگیا۔روس کی سرکاری اسپیس کارپوریشن روسکوسموس نے ایک بیان میں بتایا کہ ناسا کی خاتون خلابازکرسٹینا کوش نے خلا میں328 دن اور14 گھنٹے گزار کر کسی بھی خاتون کی جانب سے طویل ترین خلائی پرواز کاریکارڈ قائم کردیا۔روسی خلانورد الیگزینڈرسکورتسکوف اور یورپیئن خلائی ایجنسی کے خلاباز لوکا پرمیتانو میں سے ہر ایک نے200دن اور16گھنٹے خلامیں گزارے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ عملے کے ارکان کے احساسات اچھے ہیں جو جلد ہی پوسٹ فلائٹ بحالی کے عمل میں شریک ہوں گے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ21جولائی کے بعد سے سویوز ایم ایس-13 کے عملے نے درجنوں سائنسی تجربات کئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں