پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

راولپنڈی: راولپنڈی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونایٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کا دوسرا میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 3، 3 میچ جیتے ہوئے ہیں تاہم رن ریٹ کے اعتبار سے اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 29 فروری کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ لاہور قلندرز کی قیادت سہیل خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راولپنڈی میں چھ میچ ہوچکے ہیں۔ساتواں میچ آج 7 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونایٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں 8 واں اور آخری میچ 8 مارچ کو ملتان سلطان اور اسلام یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونایٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز شامل ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں