ڈیل اسٹین پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ اور جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوئے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں جب کہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے تاہم اب انہوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لی ہے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق آج ہونے والے میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی دستیابی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 5 میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں