ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکل مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل سیزن فائیو،،آج بارہویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکراملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،
ملتان:پی ایس ایل سیزن فائیو، 29فروری کو بارہویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکراملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،ملتان کی میزبانی میں یہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا تیسرامیچ ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز دوپہردوبجے ہوگا،فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں