پی ایس ایل فائیومیں کل 2میچ کھیلے جائیں گے

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیںملتان ،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہونگی
راولپنڈی/ملتان:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیومیں کل بروزجمعہ 28 فروری کو2میچ کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیںملتان جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہونگی۔تفصیلات کے مطابق میزبانی ملنے پر جہاں ملتان کے باسی خوش ہیں وہیں اپنی فیورٹ ٹیموں کو مکمل سپورٹ کرنے کا عزم بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ملتان اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں جمعہ کو آمنے سامنے ہونگی اور اسی لئے دونوں ٹیموں نے میچ کی پریکٹس شروع کر دی ہے تاہم ملتان سلطان کو میزبانی کا شرف ملنے پر شایقین کرکٹ انتہائی خوش ہیں۔ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین کا کہنا ہے پی ایس ایل دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جیت ہے جس سے ملکی امیج کو بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے اور اسی لئے شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچ کر اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔پی ایس ایل فائیومیں جمعہ کو دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہونگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں