بھارتی ویمنز نے آسٹریلیا کو17رنز سے ہرا دیا

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ،بھارتی ویمنز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو17رنز سے ہرا دیا
آسٹریلین ویمنز ٹیم 133رنز ہدف کے تعاقب میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آئوٹ ، پونم یادیو اور شیخا پانڈے نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
سڈنی:ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی ویمنز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 17رنز سے ہرا دیا۔آسٹریلین ویمنز ٹیم 133رنز ہدف کے تعاقب میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پونم یادیو اور شیخا پانڈے نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔جمعہ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے، دیپتی شرما نے ناقابل شکست 49، شافالی ورما نے 29اور جمیما نے 26رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جیس جانسن نے دو اور ڈیلیسا اور ایلیسی پری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت ویمن کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث دفاعی چیمپئن آسٹریلیا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 19.5اوورز میں 115رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان الیسا ہیلی کی 51رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ایشلے گارڈنر 34رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں، انکے علاوہ آسٹریلیا کی 9کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پونم یادیو نے 4 اور شیخا پانڈے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پونم یادیو کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں