آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کی5 درجے ترقی پاکر5ویں نمبر پر آگئے
اسد شفیق ،شان مسعود اور حارث سہیل کی بھی ترقی، ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں، محمد عباس کا 14واں نمبر
ٹیم رینکنگ میں بھارتی ٹیم سرفہرست ، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر موجود ہے،
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔قومی بلے باز بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں2درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔قومی ٹیم کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں قومی بلے باز بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی ہو گئی ہے اوربابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی،اسٹیو اسمتھ دوسری ، مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق ایک درجے ترقی پاکر18ویں،اظہر علی27ویں،شان مسعود32ویں اور حارث سہیل52ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں،پٹ کمنز پہلے، نیل ویگنردوسرے،جیسن ہولڈرتیسرے،ربادا چوتھے،مچل سٹارک 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے محمد عباس 14ویں، یاسر شاہ 23ویں اور شاہین شاہ آفریدی 32 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل رائونڈرکیٹیگری میں جیسن ہولڈرپہلے،بن سٹوکس دوسرے،رویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل رائونڈرکیٹیگری میں بھی پہلے دس کرکٹرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں