اسپاٹ فکسنگ اعتراف،برطانوی عدالت ناصر جمشید کو (کل ) سزا سنائے گی

نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے یوسف انور ، محمد اعجاز اور ناصر جمشید کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا
مانچسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔سابق کرکٹر پر ٹی 20میچ میں ساتھی کھلاڑی کو رشوت دینے کا الزام ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ناصر جمشید سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔کراون کورٹ میں ٹرائل کے دوران ناصر جمشید نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف بھی کیا اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میں نے میچ فکسنگ کرنے کر اکسایا تھا۔میچ فکسنگ کے حوالے سے حراست میں لیے جانے والے دو افراد یوسف انور اور محمد اعجاز نے بھی ٹرائل کے دوران اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف کیا۔نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے تینوں افراد کے خلاف فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں