وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خراب موسم کے باعث کراچی کا دورہ ملتوی کردیا ۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آج (ہفتہ ) کوکراچی کا دورہ شیڈول تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا ۔ دورہ کے دوران کراچی پیکج کے اعلان کردہ تین فلائی اوورز،دو سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس کراچی میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ ملاقات بھی شیڈول تھی ۔ وزیراعظم عمران خان نے نوتعمیر شدہ فلائی اوورز کا معائنہ اور تختی کی نقاب کشائی کرنی تھی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں