چیف سیکریٹری سندھ کا پی ایس ایل کے متعلق اجلاس

پی ایس ایل 5 کا افتتاحی میچ کراچی میں ہونا اعزاز کی بات ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ
اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک پلان اور شہر کی خوبصورتی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل 5 کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی اس ایل کے لئے سیکیورٹی، ٹریفک پلان، شہر کی خوبصورتی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری داخلہ سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، پی سی بی عہدیداران، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، رینجر،م، کے ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، کے الیکٹرک اور نیشنل اسٹیڈیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کے پی ایس ایل 5 کا افتتاحی میچ کراچی میں ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہونے کہا کے صوبائی حکومت کا پی سی بی کے ساتھ تعاون رہتا ہے اور سندھ حکومت نے پی ایس ایل 4 میں بھی شاندار انتظامات کئے تھے جس پر متعلقہ افسران کو بھترین کارکردگی پر مبارکباد بھی دی گئی تھی۔ انہونے مزید کہا کے پی ایس ایل 5 کے لئے اس دفع بھی شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی ، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی کی سربراہی میں شہر کو خوبصورت بنایا جائے، واٹر بورڈ کے الیکٹرک اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائین۔
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے صوبائی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت نے پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں۔ انہونے مزید کہا کے اس دفع زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا شروع ہوگیا ہے۔ انہونے مزید کہا کے آ سی سی آفیشلز، بنگلادیش اور سائوتھ افریقہ کرکٹ بورڈز کے افسران بھی پی ایس ایل 5 کے لئے آرہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کو بہت خوبصورت بنایا گیا ہے عوام کی بڑی تعداد پی ایس ایل دیکھنے آئے گی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کے پی ایس ایل کے لئے انتظامات مکمل ہیں پولیس، رینجرز اور آرمی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پی ایس ایل کے لئے شہر کو خوبصورتی بنایا جارہا ہے عوام بھرپور انداز سے پی ایس ایل میں شرکت کرے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کے پی ایس ایل کے لئے عالمی معیار کے مطابق سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ پی ایس ایل 5 کے لئے ٹریفک اور پارکنگ کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں