گورنر سندھ کاپورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا دورہ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا ، گورنرسندھ جب پورٹ پہنچے تو ان کا استقبال چین کے قونصل جنرل لی بیجن کیا۔ اس دوران پاور پراجیکٹ حکام نے گورنر سندھ کو منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ پر کام کا آغاز 2015 ء میں ہواتھا اور اس کی تکمیل اپریل 2018 ء میں ہوئی ، یہ منصوبہ 2.08 ارب ڈالر کی خطیر رقم سے بنایا گیا ، 230 ایکٹر پر محیط منصوبہ نیشنل گرڈ کو 1320 میگا واٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت بننے والے پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ چین اور قطر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے ـ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ ملک کی تیرہ فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے ـ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروبار کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے ہم پوری دنیا میں سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں