میڈیا چاہتا ہے میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں، وزیراعلی سندھ

جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں،گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا، مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں،جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں،گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹا ون میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، آئی جی سندھ کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، اور میں کابینہ کے فیصلے کا پابند ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ،میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں،جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں، گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔ پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پولیو کے بڑھتے کیسز ہمارے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں،اس سات روزہ مہم میں صوبے بھر میں تئیس لاکھ بچوں کو پولیو کے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے،کیونکہ اس سال پولیو کے پانچ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوچکے ہیں جو بہت دکھ کی بات ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں