خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے چٹان سے زیادہ مضبوط کھڑی ہیں ‘ بیگم پروین سرور

انشاء اللہ پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب نے ملکر اپنا کردارادا کر نا ہے’خواتین کیساتھ ظلم اور ناانصافی کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے’چلڈرن لائبر یری لاہور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تعاون سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقر یب سے خطاب
لاہور: گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے چٹان سے زیادہ مضبوط کھڑی ہیں ۔انشاء اللہ پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب نے ملکر اپنا کردارادا کر نا ہے ۔خواتین کیساتھ ظلم اور ناانصافی کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ وہ سوموار کے روز چلڈرن لائبر یری لاہور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تعاون سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقر یب اور آگاہی واک سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں اس موقعہ پر صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر سردار ہاشم ڈوگر،تحر یک انصاف کی ایم پی اے اعظمی کادار ،ثروت شجاع،چیئر پر سن چلڈرن لائبر یری مر یم کھوکھر ،ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صغیر احمد معرانی سمیت خواتین کی بڑی تعداد بھی شر یک ہوئی۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان خواتین میں جتنا ٹیلنٹ ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خواتین کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ا نکو روزگارکے مواقعے فراہم کر رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وفاقی حکومت کے احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پاکستانی خواتین کی مالی مشکلات کم کر نے کیساتھ ساتھ انکو روزگارکے مواقعے بھی فراہم کر رہی ہے۔صوبائی وزیرسردار ہاشم ڈوگرنے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جو ہر سطح پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کے خواتین کو مضبوط بنائے بغیر ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں کر سکتے سپورٹس سمیت ہر شعبہ میں خواتین ملک وقوم کانام روشن کر رہی ہیں اور ہمیں اپنی قوم کی بیٹوں پر فخر ہے۔ ایم پی اے اعظمی کاردار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی خواتین کو آئین وقانون کے مطابق جو بھی حقوق حاصل ہیں ہم نے انکو یقینی بنانا ہے ہم اسمبلی سمیت ہر فورم پر خواتین کے حقوق کی بات کر رہی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا بھی یہ ویژن ہے کہ ہم نے خواتین کو مضبوط بناکر انکو بنیادی سہولتوں سمیت ہر ممکن ریلیف دینے ہیں جسکے لیے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام میں خواتین کے حقوق کے بارے آگاہی کیلئے واک بھی کی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں