مارچ کے آخر تک شہباز شریف پاکستان آئیں گے،رانا ثناء اللہ

لاہور:مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے میاں شہباز شریف جلد پاکستان آ کر سیاست میں آپنا کردار ادا کریں گے اور مارچ کے آخر تک میاں شہباز شریف پاکستان آئیں گے بےبنیاد اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا کوشش ہے مڑٹرم الیکشن رواں سال ہوں نااہل حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ہے سلیکٹٹڈ حکومت کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی اور قوم مایوس ہو چکی ہے نااہل حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا اور خودکشیاں کرنے پر عوام کو مجبور کر دیا ہے- ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے پہلے بھی آمریت کی انتقامی کاروائیاں برداشت کر چکے ہیں موجودہ حکومت بھی انتقامی سیاست کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لیئے بائیس کروڑ عوام دعا گو ہیں مہنگائی کا جن اب قابو سے باہر ہو چکا ہے خوردونوش کی اشیاء میں بھی مزید اضافہ کرکے عوام پر ڈارون بم گرایا گیا ہے مگر نااہل حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بیانات کی حد تک محدود ہو کر عوام کو اقتدار کے نشہ میں دھت حکمران گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں آٹا گندم اور چینی کے بحران پیدا کرنے والے سلیکٹٹڈ وزیراعظم کے حواری ارد گرد براجمان ہیں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ان ہاوس تبدیلی نہیں بلکہ مڑٹرم انتخابات ہیں جو رواں سال ہو سکتے ہیں مجھے اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کو خود ساختہ مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہم سرخروں ہو کر نکل رہے ہیں ہمارے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حوصلے پست نہیں ہو سکتے بلکہ ہمارے حوصلے پہلے سے بھی مزید بلند ہیں میاں نواز شریف آج بھی بائیس کروڈ عوام کی امیدوں کی کرن ہیں اور بائیس کروڈ عوام کے دلوں کے آج بھی میاں نواز شریف وزیراعظم ہیں اور نہ ہی عوام کے دلوں سے نکالا جاسکتا ہے مریم نواز کو والد کی تیمار داری کے لیئے جانے سے روکنا حکومت کا غیر آئینی اقدام ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ ن مذمت کرتی ہے =




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں