سابق حکمرانوں نے اداروں کو کنگال کیا، وزیراعلی پنجاب

ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قانون سازی کی اور عوام کے مفادات کو یکسر نظر انداز کیا، عثمان بزدار کا بیان
لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قانون سازی کی اور عوام کے مفادات کو یکسر نظر انداز کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اداروں کو کنگال اور تباہ و برباد کیا،نظام میں موجود خرابیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی اداروں اور محکموں میں اصلاحات کیلئے کام کا آغاز کیا، کئی دہائیوں کی خرابیوں کو درست کر رہے ہیں اورنظام کو بھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اختیارات کو وزیراعلی آفس میں نہیں رکھا،صوبائی وزرا بااختیار ہیں اور فیصلے مشاورت سے کر رہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں