چودھری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیرون ملک روانہ ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ان دونوں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے پاس قائم مقام سپیکر کا چارج ہے ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی گورنر پنجاب کی وطن واپسی تک قائم مقام گورنر پنجاب کے فرائض انجام دیں گے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں