2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی’ چوہدری محمدسرور

مخالفین صبر اور حوصلہ رکھے 2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی’ چوہدری محمدسرور
وزیر اعظم عمران خان کا سیاسی اور ذاتی نہیں قومی ایجنڈہ ہے’ ملک کو در پیش چیلنجز سے خوفزدہ نہیں انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں احساس پروگرام غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے’ ہمیں ورثے میں کمزور ادارے ملے جن کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں ‘کشمیر میں کر فیو کے200دن مودی کی بدتر ین دہشت گردی ہے ‘خون کے آخری قطرے تک ہم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہیں’ ضیاء اللہ خان بنگش سے گفتگو اورلاہور ریلوے ہیڈ کواٹر میں ریلوے مزدور کانفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھے 2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی’ وزیر اعظم عمران خان کا سیاسی اور ذاتی نہیں قومی ایجنڈہ ہے’ ملک کو در پیش چیلنجز سے خوفزدہ نہیں انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں احساس پروگرام غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے’ ہمیں ورثے میں کمزور ادارے ملے جن کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں ‘کشمیر میں کر فیو کے200دن مودی کی بدتر ین دہشت گردی ہے ‘خون کے آخری قطرے تک ہم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ گور نر ہائو س لاہور میں خیبر پختونخواہ سے صوبائی وزیر ضیاء اللہ خان بنگش سے ملاقات کے دوران گفتگو اورلاہور ریلوے ہیڈ کواٹر میں ریلوے مزدور کانفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کا سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کل نہیں آج ہی متحد ہونا پڑ یگاکشمیر پر مصلحتا خاموش رہنے والوںکوتاریخ اور وقت معاف نہیں کر یگا خیبر پختونخواہ میں بلدیات اور پولیس کا مثالی نظام ہے اور خیبر پختونخواہ کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ریلوے مزدوکانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان نے ترقی اسی وقت کرنی ہے جب مزدور لیڈر طاقتور ہوں کسی ملک نے اس وقت تک ترقی نہیں کی جب تک مزدور نے اس میں حصہ نہیں ڈالاتین مطالبات منظور کروانے کے لیے آج سے میں آپ کا وکیل ہونگا’دنیا میں وہ لیڈر کامیاب ہوگاجس نے انسانیت کی خدمت کی ہے آج تک دنیامیں کسی لیڈر کا نام اس لیے زندہ نہیں کہ اس کے پاس بہت بڑی دولت رہی ہے صرف انسانیت کی خدمات کر نیوالوں کو ہی تاریخ میں زندہ رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے میں نے فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ میں ریلوے ورکرز سے ملنے جارہا ہوں وزیر ریلوے سے بھی ا گر آپ کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر وزیر اعظم عمران خان کو بھی مطالبات پیش کریں گے’ آج ملک سے دہشت گردی کا جو خاتمہ ہوا اس میں پاک فوج’پولیس، ایجنسیوں اورسیاسی قیادت اور عوام نے بھی بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج پاکستان دنیا میں تیزی کے ساتھ آگے بڑ ھنے اور امن پسند ممالک میں شامل ہو چکا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں