افضل خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی

جی سی یونیورسٹی’ برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی
کانووکیشن میں 2044 طلبا کو میڈلز اور ڈگریاں دی گئیں’68 طلبا ء نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر لی
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 18 ویں کانووکیشن میں کشمیریوں کے حقوق، برطانیہ-پاکستان کے مابین سیاسی، سفارتی،معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے اعتراف میں برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ‘ کانووکیشن میں 2044 طلبا ء کو میڈلز اور ڈگریاں دی گئیں’68 طلبا نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر لی جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا و طالبات کو میڈلز سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا 18واں کانووکیشن منگل کے روز منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے جبکہ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد افضل خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈاکٹر سعدیہ کرامت سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔کانووکیشن میں 644 ایم فل، 344 ایم اے/ایم ایس سی اور 988 بی اے/بی ایس سی کرنے والے طلبا و طالبات کو ڈگریاں و میڈلز دئیے گئے۔ کانووکیشن سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یونیورسٹیز میں صرف ان لوگوں کو ہی وائس چانسلر لگایا جا رہا ہے جن کو سیرچ کمیٹی نے نمبر ون قرار دیا اور اب ہم وائس چانسلر ز سے بھی توقع رکھتے ہیں جیسے انکی تقرری میرٹ و شفاف طریقے سے ہوئی ہے وہ بھی نیچے ایسے ہیں میرٹ اور شفاف طریقے سے بھرتیاں و تقرری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کا ویژن ہے کہ ہم نے ہر بچے کو تعلیم دینی ہے اور اسکے لیے بہت جلد سکالرشپ پروگرام شروع کیا جا رہا تاکہ وہ بچے جن میں ٹیلنٹ اور پڑھنے کی لگن ہے وہ یونیورسٹیز میں سکالرشپ کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں اور انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مجھے یقین ہے کہ حکومت کے بہترین اقدامات و یونیورسٹیز میں معیاری تعلیم کی وجہ سے پاکستانی یونیورسٹیز بھی دنیا کی پانچ سو یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہو جائیں گی۔میرے پاس ہونیورسٹیز کی جو بھی اپیلیں آ تی ہیں انکے بارے میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی بھی اپیل کا زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندر فیولہ سنا دیا جائے گا۔وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اس وقت علامہ اقبال سمیت مختلف شخصیات کے نام پر چھے چئیرز موجود ہیں اور اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہربند کھرانہ سمیت مختلف شخصیات کے نام پر تین مزید چئیرز قائم کی جا رہی ہیں اور پہلی بار جی سی یونیورسٹی میں ینگ راوین کی تنظیم بھی بن گئی ہے جس کے صدر سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر اور ہم نصابی سرگرمیاں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں اور تعلیم کے معیار میں بھی جدت لائی جا رہی اور اس سال سے انٹرمیڈیٹ گرلز کلاسز کا آ غاز کیا جا رہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں