ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو ٹھوس پیغام دیدیا

ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو ٹھوس پیغام دیدیا ہے ‘گور نر چوہدری محمدسرور
نر یندر مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سواکوئی آپشن نہیں ‘4امر یکی سینیٹرز کا بھی کشمیر یوں پر مظالم کے خلاف اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کر نا کشمیر یوں کے موقف کی جیت ہے ‘نر یندرمودی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی تماشائی نہ بنے بلکہ نر یندر مودی کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کر یں ‘پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے’ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد سے آنیوالے 25ممالک کے 35سے زائد زیر تر بیت سفارتکاروں سے خطاب
لاہور: گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو ٹھوس پیغام دیدیا ہے نر یندر مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سواکوئی آپشن نہیں ‘4امر یکی سینیٹرز کا بھی کشمیر یوں پر مظالم کے خلاف اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کر نا کشمیر یوں کے موقف کی جیت ہے ‘نر یندرمودی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی تماشائی نہ بنے بلکہ نر یندر مودی کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کر یں ‘پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔ وہ گور نر ہائوس فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد سے آنیوالے 25ممالک کے 35سے زائد زیر تر بیت سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پرمسئلہ کشمیر ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘بھارت کے جنگی جنون اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تر ک صدر کا یہ کہنا ہے مسئلہ کشمیر تر کی کیلئے بھی وہی اہمیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے یہ مسئلہ کشمیر دنیا کیلئے واضح پیغام ہے کہ امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہو چکا ہے’ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہے اور وقت آچکا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی اور انتہائی پسندی کے خلاف دنیا بھی دوٹوک موقف اختیار کر یں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کل نہیں آج ہی حل کر وایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کے حقوق کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کر رہا ہے جسکی وجہ سے آج امر یکی سینیٹر بھی اپنے وزیر خارجہ کو خط کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام امن پسند لوگ کشمیر یوں کے ساتھ اور بھارت کے خلاف کھڑے ہیں ۔ سفارتکاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کی پہلی تر جیح امن ہے کیونکہ پاکستان نے امن کیلئے جو قر بانیں دیں ہیں انکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر امن کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کشمیر یوں میں کرفیو فوری ختم کر یں اور مسئلہ کشمیر یو ں کو حل کر نے کیلئے ساتھ ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ بھی بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کومعاشی چیلنجز ضرور ہیں مگر پاکستانی قیادت مکمل ایمانداری کیساتھ کام کر رہی ہے اور ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں