لاہورہائیکورٹ بارکا سالانہ ڈنر 15 فروری کومنعقد کرنیکا فیصلہ

لاہورہائیکورٹ بارکا سالانہ ڈنر پندرہ فروری کومنعقد کرنیکا فیصلہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سالانہ ڈنر میں خصوصی شرکت کرینگے
لاہور: لاہورہائیکورٹ بارکا سالانہ ڈنر پندرہ فروری کومنعقد کرنیکا فیصلہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سالانہ ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گے’تقریب میں سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا کی بڑی تعداد کوشرکت کیلئے مدعو کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت صدرلاہورہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری کریں گے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے تمام ججزکوتقریب میں شرکت کیلئے مدعوکیاجائیگاچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ بھی شرکت کریں گے سالانہ عشائیے میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محمد قاسم خان اورجسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگرججزبھی شریک ہوں گے، صدرہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگربارعہدیداروں کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں