میں نے ریلوے کا قلمدان ایم ایل ون کی خاطر لیا تھا ، شیخ رشید

وزارت ریلوے نے72 برس میں پہلی مرتبہ بزنس پلان دیا ہے، اے سی اور بزنس کلاس کی بکنگ اور ریڑن ٹکٹ پر25 فیصد چھوٹ دی ہے، وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ چینی اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے، ریلو ے کے حوالے سے چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہے، وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے نے72 برس میں پہلی مرتبہ بزنس پلان دیا ہے، اے سی اور بزنس کلاس کی بکنگ اور ریڑن ٹکٹ پر25 فیصد چھوٹ دی ہے، وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ چینی اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے، میں نے ریلوے کا قلمدان ایم ایل ون کی خاطر لیا تھا ، ریلو ے کے حوالے سے چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہے ۔ہفتے کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے نے72 برس میں پہلی مرتبہ بزنس پلان دیا ہے ۔ اے سی اور بزنس کلاس کی بکنگ اور ریڑن ٹکٹ پر25 فیصد چھوٹ دی ہے جبکہ 9ٹرینوں کو نجی شعبوںکو دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فری ٹریک پالیسی لا رہے ہیں اور نجی شعبے سے کوئی بھی شخص اپنی ٹرینیںبلا معاوضہ چلا سکیں کے ۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بہتر کارکردگی سے ریلوے کی آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ چینی اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے اور میں نے ریلوے کا قلمدان ایم ایل ون کی خاطر لیا تھا، ایم ایل ون میں1885 کلو میٹر پشاور سے کراچی تک کا نیا ٹریک ہوگا جبکہ ریلوے کو خسارے سے نکلنا ہے اور خسارے میں چلنے والی ٹرینین قبول نہیں ہے ، ریلو ے کے حوالے سے چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہے ، زندگی میں8 دفعہ وزیر بنا ہوں ، میرا مشن نالہ لئی اور ایم ایل ون ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان معیشت پر اچھی خبر دیں گے اور اس مہینے آٹا اور چینی چوروں کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ نیب آرڈیننس پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر بنا رہی ہے ، نیب کو بھی اچھے وکیل رکھنے چاہئیں ، شاہد خاقان عباسی باتیں کررہے ہیں عنقریب فیصلے آئیں گے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فنانس ڈویژن اور پلاننگ پیسے دیں گے تو 6 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کی کوشش کریں گے ۔(ص۔ م ا)




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں