پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا

پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا ، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا ، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ،جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا ، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا ، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ،جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی ،یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا ، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا ۔جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا ، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا ، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ۔ عبدالرزاق دائود نے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، متعلقہ وزارتوں نے معاہدے پر عمل درآمد سیل سے بھرپور تعاون کیا ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی ، جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا ، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا ۔وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان کا اگلا جی ایس پی پلس جائزہ جنوری2022میں ہوگا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں