چوہدری شجاعت کا عمران خان کو مشورہ

چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں ،چوہدری شجاعت کا عمران خان مشورہ
اللہ تعالی نے عمران خان کو نیک نیتی کی وجہ سے وزیراعظم کے منصب تک پہنچایاہے،عمران خان نے سیاسی ہیراپھیری نہیں سیکھی’نوازشر یف کو بھی جو مشورہ دیتا وہ اسکے بر عکس ہی کام کرتے ‘صدر(ق) لیگ کا بیان
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کونوازشریف والا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اردگرد منافقین کی نشاندہی کریں اور چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیںاور اپنے اندر خودپسندی بھی پیدا نہ ہونے دیں،’نوازشر یف کو بھی جو مشورہ دیتا وہ اسکے بر عکس ہی کام کرتے ۔ بد ھ کواپنے ایک بیان میں ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو نیک نیتی کی وجہ سے وزیراعظم کے منصب تک پہنچایاہے ،عمران خان نے سیاسی ہیراپھیری نہیں سیکھی ،لوگ کسی کے صحیح اورنیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کردیتے ہیں’نوازشر یف کو بھی جو مشورہ دیتا وہ اسکے بر عکس ہی کام کرتے رہے ہیں ۔چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں،اپنے اردگردمنافقوں کی نشاندہی اور نزدیک نہ آنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں ماضی میں نوازشریف کو بھی یہی مشورہ دیاتھا چودھری شجاعت کا مزید کہناہے کہ اتفاق کی بات یہ ہے اس وقت نوازشریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں ،مشرف کوبھی مشورہ دیاتھا طالبان کا لفظ مدرسے کے طالبعلم سے جوڑ کر استعمال نہ کریں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں