پاکستان میں داخل ہونے والے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا ہوگا

اسلام آباد: وزارت صحت کی ہدایت کے تحت ، پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا ہوگا جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا۔جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق اور نوول کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لائونج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہے۔بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈیکلریشن فارم میںنام،پاسپورٹ نمبر اور پتہ کے علاوہ یہ بتانا بھی ضروری ہو گا کہ آپ کا قیام مختلف ممالک میں کتنا رہا اور کیا مسافر کو بخار،کھانسی اور سانس کی تکلیف ہے۔یہ فارم عام عوام کی آسانی کے لیئے بنایا گیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں