بنوں میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع

بنوں: ضلع بنوں میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی جو 13 مارچ تک جاری رہے گی مہم کے دوران دو لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے کل 1104 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اسی طرح مہم کیلئے 20 ماہرین پر مشتمل پولیو ٹیم بھی بنوں پہنچ گئی ہے جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مہم کی نگارنی کریں گے سال 2019 اور 2020 کے دوران ابتک بنوں ڈویژن میں 76 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیںپولیو مہم کی سیکورٹی کے لئے تقریبا ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں