پشاور میں موسم بہار شجر کاری مہم آغاز

پشاو :پشاور میں موسم بہار شجر کاری مہم آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان نے متنی کے علاقے اضاخیل میں چیڑ ھ کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر گلزار رحمان، اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار سمیت مقامی عمائدین، طلباء اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پشاور میں آج سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آج اضاخیل کے علاقے میں 5000 پودے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ اس مہم کے دوران دس بلین پروگرام کے تحت پشاور ڈویژن کے اضلاع پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ میں 35 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ درخت لگانا زندگی ہے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور انکی نگہداشت کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔اس لیے یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کریں اور اپنے آنے والی نسلو ں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر سمیت دیگر افسران نے بھی پودے لگائے اور مقامی آبادی اور طلباء کا اس مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں