حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

پشاور:سٹیزن پورٹل پر شکایت پر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے درابن چنگی کے قریب کاروائی کرکے نکاسی آب کے گندے نالہ میں سبزیاں دھوتے شخص کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، سبزیاں تلف کر کے ہزاروں روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر نکاسی آب کے گندے نالہ کے پانی سے سبزیاں کاشت و دھونے کی شکایت پر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واصف خان کی ہدایت پرحلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضافاتی علاقے چاول گراؤنڈ نزد درابن چنگی میں کاروائی کرتے ہوئے نکاسی آب کے گندے نالہ کے پانی سے سبزیاں دھوتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سبزیوں کو موقع پر ہی تلف کر دیا جبکہ مذکورہ شخص پر ہزاروں روپے کا جرما نہ بھی عائد کیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں