پولیو مہم جاری

صوابی :ضلع بھر میں منگل کو بھی پولیو مہم جاری رہا پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے کیا گیا تھا۔ ڈی پی او صوابی کی نگرانی میں پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھی ہے ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس موقع پر ڈی پی او صوابی کی کمانڈنگ میں ضلعی پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیںڈی پی او صوابی از خود علاقے کا نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز کو فول پروف سیکیورٹی بنانے کی باقاعدہ احکامات جاری کیے ہیں، دیہہ پرمولی و دیگر حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز،سفیدکپڑوں میں اہلکاران اور ساتھ ساتھ،سی ٹی ڈی و ڈی ایس بی تعینات کئے گئے ہیںپولیو مہم کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت نگرانی ہوگی جبکہ اسنیپ چیکنگ اور گشت کو بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پانچ سو اہلکاران تعینات کر دیئے گئے ہیں ڈی سی صوابی نے بتایا کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگائی گئی ہے ڈی ایچ او نے بتایا کہ ضلع بھر میں 2لاکھ 80ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت نے 963ٹیمیں بنائی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں