اسلام آ با د پو لیس کے پا نچ ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہد ہ تر قی دے دی گئی

اسلام آباد: انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے جمعہ کے روز اسلام آ باد پولیس کے ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہد ہ پر تر قی پانے والے پانچ افسران کو ایس پی کے رینک لگائے اور ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آ با د پو لیس کے پا نچ ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہد ہ تر قی دے دی گئی ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز سینٹر ل پولیس آ فس میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں آئی جی اسلام آ باد نے ایس پی کے عہد ہ پر تر قی پا نے والے پانچ افسران جن میں فرحت عباس کاظمی، عارف حسین شاہ، سفیر حسین بھٹی،فدا حسین ستی اور ارشد محمود شامل ہیں کو ایس پی کے رینک لگائے ،تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آ باد نے ترقی پا نے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالی نے آپ کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے کا موقع فراہم کیا ہے آپ پوری ایمانداری کے ساتھ خلق خدا کی خدمت کریں، محکمہ پولیس اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں مزید انہو ں نے کہا کہ آپ سب کو جلد نئی ذمے داریاں سونپی جائیں گی آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام ترقی پانے والے افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں