اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین دارلحکموتوں میں شمار ہوتا ہے

اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے، اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین دارلحکموتوں میں شمار ہوتا ہے، پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور ہم دنیا بھر کو امن کا پیغام دیتے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ہے، ویزہ پالیسی میں بہتری لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیک سفیر سمیٹنکا ٹومس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے۔ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین دارلحکموتوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور ہم دنیا بھر کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ہے۔ ویزہ پالیسی میں بہتری لائی گئی ہے۔ ملاقات میں چیک سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ بہت اچھے گزرے ہیں۔ باہمی امور میں تعاون بہتر بنانے کے لئے دوطرفہ لائحہ عمل چاہتے ہیں۔ سفیر کی جانب سے پاکستان میں موجود چیک قیدی تک قونصلیٹ رسائی کی درخواست کی گئی جس پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے اور اجازت کی ہدایت کی گئی ۔ چیک سفیر نے وزیر داخلہ کے تعاون اور وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں