افتخار درانی کا استعفیٰ منظور

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی منظور کرلیا۔افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخوا کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں