بین الاقوامی ا سکی مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

بین الاقوامی ا سکی مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب
اسلام آباد: ۔چوتھے چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن ا سکی کپ، تیسرے مالم جبہ انٹر نیشنل الپائن ا سکی کپ اور 27ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم انعامات سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے وائس چیف آف ائیر سٹاف، ائیر مارشل احمر شہزادجو کہ ونٹرا سپورٹس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر موجود تھے۔ سی ای او سرینا ہوٹلز عزیز بولانی کے علاوہ سفرائ، اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی شاندار خوبصورتی اور روایتی مہمان نوازی کی خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملکوں میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اس خوبصورت ملک کی حقیقی تصویر پیش کریں۔ انہوں نے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ میں پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے ایونٹس منعقد کرنے سے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ ملک میں سیاحت کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مردوں اور خواتین کے ان مقابلوں میں پاکستانی اسکیئرز کے ساتھ مختلف ممالک کے36 انٹرنیشنل اسکیئرز نے بھی شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں