مہنگائی کےطوفان میں دبے عوام کےگھرنہیں توڑ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان میں دبے عوام کے گھر نہیں توڑ سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت جاری تجاوزات آپریشن میں متبادل کا انتظام کیے بغیرگھر نہیں توڑیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب بھی عوام کی بھلائی کی بات کرتے ہیں تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں کل پیش ہوں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے لیے نام وفاق کے کہنے پر دیے ہیں، امید ہے وزیراعظم جلد ان 5 ناموں میں سے ایک آئی جی سندھ لگا دیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں