دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 87ہزار 694افراد بیمار ہوئے

42ہزار 689افراد صحت مند ہوگئے جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 995ہے
جنیو:چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے 87 ہزار 694 افراد بیمار ہوئے۔ ان میں سے 42ہزار 689افراد صحت مند ہوگئے۔ کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 995ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں چین سرفہرست جہاں اب تک 2 ہزار 870 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 828 ہو گئی ہے۔جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد21 ہے جبکہ3 ہزار 736 افراد بیمار ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے اب تک 100 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 2 افراد جان سے جا چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 29 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 128 ہے۔دوسری جانب ایران میں 54 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 978 افراد متاثر ہیں۔جاپان میں 252 اور جرمنی میں 117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں جاپان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں کورونا کا ایک ایک مریض ہلاک ہوا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں