جمہوریہ کوریا میں کووڈ-19 کے مزید594کیسز رپورٹ

جمہوریہ کوریا میں کووڈ-19 کے مزید594کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 2ہزار931 ہو گئی
سیول: جمہوریہ کوریا میں کووڈ-19کے ہفتہ کو مزید 594 مصدقہ مریض سامنے آگئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 2ہزار 931 ہوگئی ہے۔مقامی وقت کے مطابق صح 9 بجے تک بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 931 تھی جوکہ گزشتہ روز کی نسبت 594 زیادہ ہے جبکہ 3 مزید افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔کوریا کے بیماریوں پر قابو پانے اور کنٹرول کرنے کا مرکز(کے سی ڈی سی)دن میں دو بار مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام 5 بجے اعداد و شمار اپڈیٹ کرتا ہے۔نئے مریضوں میں 476 کا تعلق ڈائیگو سے ہے جو کہ دارالحکومت سیولسے جنوب مشرق میں 300 کلومیٹر دور واقع ہے جبکہ 60 مریض اس کے نواح میں واقع صوبہ شمالی گیونسانگ سے آئے۔ڈائیگو اور صوبہ شمالی گیونسانگ میں مریضوں کی تعداد بالترتیب 2ہزار 55 اور 469ہو گئی ہے۔وائرس سے مرض میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے، 19 سے 28 فروری تک 2ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں چار- درجے کے وائرس الرٹ کو بلند ترین ریڈ الرٹ تک بڑھا دیا گیاہے۔3جنوری سے ملک میں 85ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 53ہزار 608 افراد میں کووڈ-19 کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ 29ہزار 154 کے ٹیسٹ ابھی کئے جارہے تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں