کرونا وائرس: سان فرانسسکو میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ، کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر سان فرانسسکو میں ایمرجنسی نافذ
سان فرانسسکو:سان فرانسسکو کی میئر لندن بریڈ نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ روکنے کی تیاریوں کے پیش نظر شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، دنیا بھر میں بیماری کے مزید کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔بریڈ نے کہاکہ سان فرانسسکو کے کسی رہائشی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور ہمیں اس کی تیاری کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا کہ وائرس ہر روز دنیا کے نئے حصوں میں پھیل رہا ہے،ہم سان فرانسسکو کو کسی نقصان سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں۔سان فرانسسکو میں فو ری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے جو 7 یوم تک رہے گا ، اس بارے شہر کے بورڈ آف سپروائزر 3 مارچ کو ووٹ دیں گے۔ امریکہ میں بڑے پیمانے پر وائرس کے پھیلنے کے روز امریکہ کے بیماری کی روک تھام اور قابو پانے کے مرکز (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری وارننگ کے بعد مقامی ایمرجنسی کے اقدامات کئے گئے۔سی ڈی سی نے منگل کو ٹویٹ کیا تھا کہ نوول کرونا وائرس کیخلاف تیاری کرنے کیلئے امریکہ کے کاروبار،ہسپتالوں اور برادریوں کے پاس یہی وقت ہے۔ایجنسی نے مزید کہاکہ بحری جہاز پر 4 مریضوں کے بعد امریکہ میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی ہے۔سان فرانسسکو کے حکام نے اسکولوں اور کاروباری مراکزکی بندش سمیت ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں