ووہان اسپتال کے سربراہ بھی کرونا وائرس کے باعث ہلاک

چین ،ووہان اسپتال کے سربراہ بھی کرونا وائرس کے باعث ہلاک
ووہان:چین میں نوول کرونا وائرس کی وبا کے مرکز ووہان شہر کے ووچھانگ اسپتال کے سربراہ لیو ژیمنگ خود بھی منگل کو کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میونسپل ہلتھ کمیشن نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔51سالہ لیو،جو تربیت کے لحاظ سے نیوروسرجن تھے اس وائریس کے خلاف اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے،ساتھیوں کی جانب سے ان کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ منگل کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح پونے گیارہ بجے انتقال کرگئے۔ ہیلتھ کمیشن سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق نوول کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے لیو نے اپنی ذاتی حفاطت سے قطع نظر اس وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے میں رہتے ہوئے ووچھانگ اسپتال کے طبی عملے کی رہنما ئی کی اور اس وائرس کے تدارک اور کنٹرول کے لئے شہر کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں