چین ، کرونا وائرس کے 2 ہزار 48نئے کیسز کی تصدیق،

چین ، کرونا وائرس کے 2 ہزار 48نئے کیسز کی تصدیق،105 افراد ہلاک
بیجنگ:چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پیداواری اورتعمیراتی کورپس سے نوول کرونا وائرس کے مزید 2ہزار 48 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 105 افراد ہلاک ہوئے۔قومی کمیشن برائے صحت نے بتایا کہ ان میں سے 100 ہلاکتیں صوبہ ہوبے،3 ہینان میں اور 2 گوانگ تونگ میں ہوئیں۔ کمیشن نے کہا کہ 1ہزار 5 سو 63 نئے کیسز سامنے آئے۔اور1ہزار4سو25 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10ہزار 6سو44سے کم ہوکر 628رہ گئی۔چینی مین لینڈ پر اتوار کے آخر تک تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 70ہزار 5 سو 48 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیماری کی وجہ سے 1ہزار 7سو70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کمیشن نے کہاہے کہ 7ہزار 2سو 64 افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ کل 10ہزار 8 سو 44 افراد صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ مریضوں کے قریبی روابط کے 5لاکھ 46ہزار16 افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے 28ہزار 1سو 79 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر1لاکھ 50 ہزار 5 سو 39 افراد ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 1ہلاکت سمیت57 تصدیق شدہ کیس سامنے آئے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ سے 10 تصدیق شدہ کیسز جبکہ تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 20 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔ہانگ کانگ میں 2 مریضوں، مکا ؤمیں 5 جبکہ تائیوان میں 2 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں