روسی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر وینزویلا پہنچ گئے

روسی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر وینزویلا پہنچ گئے
لاروف کے دورہ کے دوران عالمی سطح پرتعاون میں بہتری اور وینزویلا پرپابندیوں کامعاملہ اٹھایاجائے گا،روسی سفارتخانہ
کراکس:روس کے وزیرخارجہ اپنے ہم منصب جورج آریازا سے ملاقات کرنے کیلئے وینزویلا پہنچ گئے ، یہ انکے لاطینی امریکہ کے دورے کا حصہ ہے جس میں وہ کیوبا اور میکسیکو بھی جائیں گے۔وینزویلا میں روسی سفارتخانہ نے ٹویٹر پر کہا کہ لاروف کے دورہ کے دوران عالمی سطح پرتعاون میں بہتری اور وینزویلا پرپابندیوں کامعاملہ اٹھایاجائے گا۔وینزویلا کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پر کہاکہ دونوں حکومتوں کے نمائندے دوطرفہ تعاون، دونوں اقوام کے مفاد کے مشترکہ منصوبوں کے ایجنڈا کا جائزہ لیں گے۔روس اور وینزویلا کے مابین سفارتی تعلقات 1945 میں استوار ہوئے جبکہ گزشتہ دو دہائیوں میں بہت مضبوط ہوئے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں