کرونا وائرس:10ہزار سے زائد میڈیکل ورکرزہوبے روانہ

چین نے وبا ء پر کنٹرول کیلئے 10ہزار سے زائد میڈیکل ورکرزہوبے روانہ کر دیئے
ووہان:چین نے نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کے لئے میڈیکل عملے کے 10ہزار596 کارکنوں کووسطی صوبے ہوبے روانہ کیا ہے۔ہوبے کے نائب گورنریانگ یونیان نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبے میں پیپلزلبریشن آرمی کے علاوہ29 صوبوں،میونسپلیٹیز اور خوداختیار علاقوں کی107 میڈیکل ٹیمیں کام کررہی ہیں۔یانگ نے کہاخاص طور سیتنفس،انتہائی نگہداشت اور وبائی امراض سے متعلق ماہرین سمیت مزید2ہزار250 میڈیکل پریکٹیشنرزکی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صحت کے کارکنوں کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے صوبے نے لوکل اسپتالوں کی اچھی صحت کے حامل ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور نرسز کودوبارہ ملازمت پر رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے،اس وبا پر کنٹرول اورعلاج معالجہ کے صوبائی ہیڈکوارٹرز مرکزی حکومت سے مزید امداد کی فراہمی کی درخواست بھی کررہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں