کورونا وائرس : ووہان میں مزید عارضی ہسپتالوں کا قیام

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ووہان میں مزید عارضی ہسپتالوں کا قیام
ووہان:کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ووہان اپنے موجودہ مقامات کوہسپتالوں میں تبدیل کررہا ہے تاکہ وہاں اس مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج کیا جاسکے ،پیر کو تین مقامات کوہسپتالوں میں تبدیل کئے جانے کے بعد شہر نے مزید 8مقامات کو ہسپتالوں میں بدلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ مقامات شہر کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں جہاں پر کورونا وائرس کی وجہ سے معمولی بیمار مریضوں کو رکھا جائے گا ۔ان عارضی ہسپتالوں کو 10 ہزارسے زائد بستر فراہم کئے جائیں گے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں