کورونا وائرس کے 243 مریض صحت یاب

بیجنگ:چینی محکمہ صحت نے اعلان کیاہے کہ کورونا وائرس کے 243 مریض صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ جمعہ کے روز 72افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ این ایچ سی کے مطابق جب مریض میں علامات ختم ہوجائیں، جسم کا درجہ حرارت کم ازکم تین دن تک نارمل رہے اور نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ دو بار منفی آئے تو اسے فارغ کیا جا سکتا ہے۔جمعہ کی رات تک صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پیداواری اور تعمیراتی کورپس میں کورونا وائرس سے 259افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ 11791افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں