ہمیں متحد ہو کر کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے,وزیراعلی گلگت بلتستان

اسلام آباد:وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کی فکر کرنی چاہیے بھارت عالمی قوانین کو روند کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ہمیں متحد ہو کر کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے۔پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد جو صورتحال بنی ہے کشمیری کرفیو میں قید ہیں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم نظر نہیں آرہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے خاموش کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ ایک دن کا نہیں 70 سالہ پرانا ہے اس کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سٹیک ہولڈرز کو ملکر بھارت کو پیغام دینے کی ضرورت ہے اور سفارتی سطح پر بھی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کی فکر کرنی چاہیے میں بحثیت وزیراعلی موجودہ وقت میں تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں