اسلام پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے، نیلم منیر

کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر ہم اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو میرے لیے تو روزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی۔ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم اپنے مذہب اسلام کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں تو میرے لیے تو روزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ دن ہمیں ان خواتین کے لیے منانا چاہیے جو زندگی کی تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرکے کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ ہمارا معاشرہ اسلام کی حقیقی روح پر چلے اور ہماری خواتین کو وہ تمام حقوق دے جو اسلام نے ہمیں عطا کیے ہیں، آمین۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں