دنیا کو ہنسانے والے کامیڈین امان اللہ انتقال کرگئے

دنیا کو ہنسانے والے کامیڈین امان اللہ انتقال کرگئے،صدر، وزیر اعظم کا دکھ کا اظہار
عمران خان کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا
لاہو ر: دنیا کو اپنی جگتوں سے ہنسانے والے کامیڈین امان اللہ انتقال کرگئے،وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی مرض میں مبتلا تھے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی. اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا. صدر مملکت نے کہا کہ امان اللہ مرحوم کی مزاح اور اداکاری کے شعبے میں خدمات تا دیر یاد رکھی جائینگی- وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان گذشتہ ایک ہفتے سے بحریہ ٹان لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے،وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی مرض تھے، انہوں نے ستر سال کی عمر پائی۔ کامیڈی کی دنیا میں اپنا خاص مقام بنانے والے امان اللہ خان کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔صوبہ پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ کم عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگانا شروع کیا،امان اللہ نے پاکستانی تھیٹر کو منفرد اصناف بخشیں اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے اسٹیج پر راج کیا۔یہی وجہ تھی کہ دنیا بھر میں امان اللہ کے فن کی دھوم مچی اور اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹتے تھے،فنی خدمات کے اعتراف میں امان اللہ کو 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔
بھارت کے مایہ ناز پنجابی گلوکار دلیر مہدی نے بھی لیجنڈری کامیڈین امان اللہ کو خراجِ تحسین۔ امان اللہ آج شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں