نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے4 برس بیت گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے4 برس بیت گئے
3بار نگار ایوارڈز اپنے نام کیا’ حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ۔فلم انڈسٹری میں رومینٹک ہیرو کا خطاب پانے والے معروف اداکار حبیب نے 1956ء میں فلم لخت جگر سے کیرئیر کا آغاز کیا۔اپنے فلمی کیرئیر کے دوران تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے اداکار نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔انہوں نے 70 کی دہائی میں انڈسٹری کو پے در پے سپر ہٹ فلمیں دیں،اداکار حبیب نے بہترین اداکاری کے باعث تین نگار ایوارڈز اپنے نام کئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا،آپ25 فروری 2016 کو علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں